فیوزو ، 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاپ سیڈ جاپان کے کیتو موموتا اور چوتھی سیڈ چین کی چین یوفئی نے یہاں چائنا اوپن سپر سریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں اتوار کو بالترتیب مرد اور خاتون زمرے کے سنگلز خطاب جیت لئے ۔عالمی نمبر ایک کھلاڑی موموتا نے چوتھی سیڈ تائی پے کے چاو تین چین کو ایک گھنٹے چھ منٹ تک چلے سخت مقابلے میں 21-13 11-21 21-16 سے شکست دے کر مردوں کا سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔خواتین کے سنگلز زمرے کا خطاب چین کی چین یوفئي نے ساتویں سیڈ جاپان کی نوجومي اوکھارا کو 43 منٹ میں 21-10 21-16 سے شکست دے کر جیت لیا۔مکسڈ ڈبلز کا خطاب بھی چین کے حصے میں گیا جبکہ خاتون ڈبلز کا خطاب کوریا نے جیتا۔