چٹگانگ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کیلئے نمبر 3 پر کھیلتے ہوئے مومن الحق نے ناقابل تسخیر 175 رنز کی اننگز کھیلی اور پہلے دن کے اختتام پر مہمان سری لنکا کے خلاف میزبان ٹیم نے 374/4 رنز بنالئے ہیں۔ مشفق رحیم 92 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور سنچری سے محروم رہے۔ دن کے اختتام پر محمود اللہ 9 رنز بناکر مومن کے ساتھ موجود ہیں۔ سری لنکا کے لئے سرنگا لکمل کامیاب بولر رہے جنہوں نے 43 رنز کے عوض 2 وکٹس حاصل کئے۔
پارتھیو شاہ ممبئی کی ٹیم میں شامل
ممبئی۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اُبھرتے نوجوان بیٹسمین پارتھیو شاہ کو وجئے ہزارے ٹروفی کیلئے 16 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ شاہ اس وقت انڈر 19 ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں۔