مٹ پلی ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ابراہیم پٹنم منڈل کے موضع مولا رامپور میں غیر قانونی چوبینہ ضبط کیا گیا ۔ مٹ پلی رینج عہدیدار راجیشور کے بموجب موضع مولا رامپور کے صدر ماٹ بیاریخ کے علاقہ میں 23 ساگوان کے ناٹ غیر قانونی پائے جانے کی اطلاع پر متعلقہ عہدیدار سکارام پیٹ عہدیدار ، محمد ناظم ، محمد نصیر اور دیگر نے مقام پر پہونچکر 23 ناٹ کو اپنی تحویل میں لیے جس کی مالیت 15 ہزار روپئے بتائی جاتی ہے ۔ حکومت کی جانب سے کڑی نگرانی رکھنے کے باوجود اس طرح کے واقعات گوداوری ندی کے علاقہ اور قریب مواضعات میں اکثر ہوتے رہتے ہیں ۔۔