مولا بخش استاد اکھاڑہ میں پہلوان معین علی خان کی گلپوشی

حیدرآباد ۔ 9 ڈسمبر (راست) مولا بخش استاد اکھاڑے کی جانب سے انٹرنیشنل پہلوان معین علی خاں کی گلپوشی کی گئی۔ انہوں نے بھارت کیسری میں ٹائٹل ویٹ میں برونز میڈل حاصل کیا۔ یہ مقابلے اترپردیش کے ضلع نویڈا میں منعقد ہوئے۔ معین علی خاں حیدرآباد کے مشہور پہلوان چاند پہلوان کے فرزند ہے۔ تلنگانہ ریاست کے پہلے واحد پہلوان ہے جو بھارت کیسری میں ٹائیٹل جیتا ہے۔ خلیفہ، علی پہلوان مولا بخش استاد اکھاڑا نے گلپوشی کی اور مبارکباد دی۔ تصویر میں اکھاڑے کے پہلوان دیکھے جاسکتے ہیں۔