مولانا محمد عبدالرزاق قاسمی کی دین خدمات یادگار

ونپرتی۔ 29 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جامعہ فاطمہ نسوان ونپرتی کے زیراہتمام مدرسہ کے احاطہ میں ایک تعزیتی اجلاس زیرصدارت مولانا عبدالوارث قاسمی ناظم جامعہ فاطمہ نسوان منعقد کیا گیا۔ اس جلسہ کو مہمان علمائے کرام مولانا عبدالرحمن قاسمی نلگنڈہ، مولانا محمد عثمان قاسمی ناظم مدرسہ بیتالعلوم گدوال، مولانا محمد مزمل رشادی، مولانا شیخ خالد امام قاسمی صدر جمعیتہ العلماء ضلع محبوب نگر، مولانا شاہ محمد عبدالرزاق قاسمیؒ بانی ناظم مدرسہ انوارالعلوم و انوارللبنات کے فرزندان مولانا محمد ابرارالحق قاسمی اور مولانا محمودالحق قاسمی ناظم جامعہ دارالحسنات نے خطاب کرتے ہوئے مولانا شاہ محمد عبدالرزاق قاسمیؒ کی زندگی کے حالات اور ان کی سادگی اور تقویٰ پرہیزگاری پر تفصیلی روشنی ڈالے اور بتایا کہ مولانا مرحوم کی بہت سے دینی خدمات ہیں۔ مولانا شہر ونپرتی کی قدیم جامع مسجد کے امام و خطیب اور مدرسہ انوارالعلوم و انوارللبنات کے ناظم اور نور بیت المال کے صدر اور جمعیتہ العلماء ونپرتی کے صدر اور جمعیتہ العلماء و الحفاظ و الائمہ کے صدر اور تبلیغی جماعت کے امیر تھے۔ مولانا عبدالرحمن قاسمی نلگنڈہ نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ علمائے کرام کو احترام کی نگاہ سے دیکھنا بھی مغفرت کا سامان ہے اور مولانا مرحوم کی جو خدمات جاری ہیں، ان کو مضبوط کرنے کی فکر کریں اور مولانا کیلئے دعائے مغفرت کرتے رہیں۔ مولانا عبدالرحمن قاسمی کی دعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔ جلسہ میں جامعہ فاطمہ نسوان کے اساتذہ مولانا حافظ و قاری محمد شبیر احمد رشادی، مولانا عبدالوہاب رشادی، مولانا محمد یونس رشادی کے علاوہ دیگر علمائے کرام مولانا مفتی محمد اشرف علی قاسمی استاذ جامعہ دارالحسنات ونپرتی، حافظ عبدالرحیم صدر مدرس مدرسہ انوارالعلوم ونپرتی، حافظ محمد سراج الدین سراجی معلم مدرسہ انوارالعلوم، حافظ و قاری محمد معین الدین سراجی، حافظ محمد نصیرالدین، حافظ محمد عثمان، شیخ محمد، محمد منیرالدین، عبدالقدوس کے علاوہ کثیر تعداد شریک تھی۔