مولانا محمد خواجہ شریف ، اسلم فرشوری کے بشمول 52 شخصیتوں کو ایوارڈ

حیدرآباد۔31 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ یوم تاسیس کے موقع پر حکومت نے 52 شخصیتوں کو ریاستی سطح کا ایوارڈ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایوارڈ کے تحت فی کس 1,00,116 روپئے، شال، سرٹیفکیٹ اور مومنٹو پیش کیا جائے گا۔ محکمہ سیاحت اور کلچر کی جانب سے آج 52 ممتاز شخصیتوں کی فہرست جاری کی گئی۔ 28 مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیتوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ مذہبی زمرہ میں مولانا محمد خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ، اور اردو ادب میں اسلم فرشوری کا نام ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ موسیقی کے شعبہ میں دو ایوارڈس وارثی برادران اور ایم راجولکر کو دیئے جائیں گے۔ سماجی خدمات کے شعبہ میں وندے ماترم فائونڈیشن اور یعقوب بی کو ایوارڈ پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ شعبہ صحافت میں پانچ ایوارڈس دیئے جائیں گے جن میں محمد منیر، وی ستیش، ڈی ساوتری، اے رمنا کمار اور پی وی سرینواس شامل ہیں۔ فوٹو جرنلزم میں انل کمار، سنیما جرنلزم میں رمیش بابو، ڈاکٹر کے زمرے میں ڈاکٹر بائرپا (نمس) اور ڈاکٹر چاری۔ ٹیچرس کے زمرے میں ڈاکٹر اے وینوگپال ریڈی (کریم نگر)، پرلی راجو۔ آنگن واڑی ٹیچر میں ایم بکشپما۔ پینٹنگ میں ٹی وائی کنٹم۔ مجسمہ سازی میں سرینواس ریڈی۔ سائنٹسٹ میں ڈاکٹر ایس چندرا شیکھر (ڈائرکٹر آئی آئی سی ٹی)۔ اینکرنگ میں ایم داکشی مورتی۔ تھیٹر کے شعبہ میں ڈی سرینواس اور وی ناگیشور رائو۔ اسپورٹس میں تلنگانہ اسپورٹس اسکول حکیم پیٹ اور ای سوندریا (ہاکی)۔ بیسٹ لائر کی حیثیت سے جے راجیشور رائو۔ بیسٹ میونسپلٹی سدی پیٹ۔ گرام پنچایت میں سرینواس نگر۔ بسٹ ایمپلائز میں ڈاکٹر این مرلیدھر اور این انجی ریڈی۔ بیسٹ فارمر کے زمرے میں کے بالاجی (کیرامیری) اور خصوصی زمرے میں گڈم نرسیا کو ایوارڈس پیش کئے جائیں گے۔