محبوب نگر ۔24 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی شعبہ فارسی کے اسکالر مولانا غیاث پاشاہ قادری حکم شرفی ساکن مستقر محبوب نگر کو شعبہء فارسی میں ایم فل کی ڈگری تفویض کی گئی ہے ۔صدر شعبہء فارسی پروفیسر عزیز بانو کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق موصوف نے اپنا مقالہ ’’تصحیح و تدوین میں دیوان راجاؔ ‘‘شاعر حضرت سید محمد یوسف حسینی راجو قتالؒ المعروف راجا ؔ(خلد آباد ،مہاراشٹر) والد بزرگوار حضرت سید محمدخواجہ بندہ نوازؔ المعروف گیسو دراز گلبرگہ شریف کے عنوان سے ڈاکٹر سیدہ عصمت جہاں اسسٹنٹ پروفیسر کی نگرانی میں مکمل کیا ہے۔