مولانا عبدالکریم خطیب و امام جامع مسجد محبوب نگر کو خراج عقیدت

محبوب نگر 24 جنوری (راست) ضلع محبوب نگر کے بزرگ نامور خطیب و امام جامع مسجد محبوب نگر کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ضلع کی عملی و ادبی تنظیموں کی جانب سے مسرز حلیم بابر، صادق فریدی ، نور آفاقی و ایم اے عظیم نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ مرحوم ایک منسکر المزاج سادہ لوح ،ملنسار و وضعدار شخصیت کے حامل تھے ۔ وہ ایک طویل مدت تک جامع مسجد محبوب نگر کی خطاب و امامت کرتے رہے اور مصلیوں و شہر کے برادران اسلام کی نظروں میں قابل احترام ہیں ۔ نماز جنازہ جلوس جنازہ میں بے شمار احباب نے شرکت کی جس کی وجہ مسجد اپنی تنگ دامنی کا گلہ کررہی تھی ۔ تعزیتی پیام اس بات پر ختم ہوتا ہے کہ ’’تمہاری نکیاں زندہ تمہاری خوبیاں باقی ‘‘ خدا مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔