محبوب نگر ۔ 21جنوری ( ذریعہ فیاکس) ضلع محبوب نگر کے بزرگ نامور خطیب و امام جامع مسجد محبوب نگر کے انتقال پُرملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ضلع کی علمی و ادبی تنظیموں کی جانب سے مسرز حلیم بابرؔ‘ صادق فریدی ‘ نورآفاقی ایٹ اے عظیم نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ مرحوم ایک منکسرالمزاج سادہ لوح ‘ ملنسار و قدآور شخصیت کے حامل تھے ۔ وہ ایک طویل مدت تک جامع مسجد محبوب نگر کی خطابت و امامت کرتے رہے اور مصلیوں و شہر کے برادران اسلام کی نظروں میں قابل احترام رہے ۔ نماز جنازہ و جلوس جنازہ میں بے شمار احباب نے شرکت کی ۔ تعزیتی پیام اسی بات پر ختم ہوتاہے ’’ تمہاری نیکیاں زندہ ‘ تمہاری خوبیاں باقی‘‘ خدا مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔