کریم نگر ۔ 18مارچ ( ذریعہ فیاکس) جناب محمد خیرالدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند کریم نگر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مولانا محمد عبدالعزیز نائب امیر جماعت اسلامی ہند کا انتقال قوم و ملت کیلئے ایک عظیم نقصان ہے ۔ مولانا ملی و سماجی خدمات کیلئے اور تحریک اسلامی کیلئے اپنے آپ کو وقف کردیئے تھے ۔ جناب محمد نعیم الدین احمد معاون امیر مقامی نے کہا کہ مولانا آ:یٹا اور ایم پی جے کے صدر بھی تھے ۔ ناظم ضلع کریم نگر نے کہا کہ مولانا اپنی نوجوانی سے ہی تحریک اسلامی کیلئے اپنے آپ کو وقف کردیا تھا ۔ انگریزی زبان پر کافی عبور تھا ۔ مولانا کی خدمات کو مسلمانان ہند عرصہ دراز تک یاد رکھیں گے ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت کے اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے ۔ ان کی لحد کو نور سے منور فرمائے ۔ اس تعزیتی اجلاس میں منیر احمد خان صاحب ناظم شعبہ خدمت خلق ‘ عبدالسبحان صاحب سکریٹری بلاسودی قرض سوسائٹی اور تمام ارکان جماعت اسلامی ہند کریم نگر موجود تھے ۔