مولانا سید واضح رشید حسنی ندوی کا انتقال 

لکھنؤ : عالم اسلام کے ممتاز عالم دین ، مقبول مصنف ، جنرل سکریٹری رابطہ عالم اسلامی و رکن عاملہ جنرل سکریٹری رابطہ عالم اسلامی و رکن عاملہ دارالعلوم ندوۃالعلماء حضرت مولانا سید واضح رشید حسنی ندوی کا آج صبح انتقال ہوگیا ہے۔وہ ۸۶؍ برس کے تھے ۔مرحوم ، مولانا سید رابع حسنی ندوی کے بھائی اور مولانا سید ابوالحسن علی حسنی ندوی کے حقیقی بھانجہ ہوتے ہیں ۔ مرحوم کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

ان کے انتقال سے علمی و فکری دنیا میں ایک عظیم خلا پیداہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مدرسہ ندوۃ العلماء میں ادا کی جائے گی اور تدفین ان کے آبائی قبرستان بریلی میں عمل میں آئے گی ۔