مولانا برکت اللہ قاسمی کو خراج عقیدت

کریم نگر /6 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولانا مفتی محمد ندیم الدین ترجمان کل ہند تنظیم ائمہ مساجد نے انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد برکت اللہ خان قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم سبیل العلوم امیر شریعت تلنگانہ و آندھراپردیش کریم نگر شرعی فیصلہ کمیٹی صدر کے انتقال کی خبر دلی میں ملی ۔ انہوں نے کہا کہ کریم نگر کے اہل علم یتیم ہوگئے مولانا کی علمی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ھتی ۔ وہ کریم نگر شرعی فیصلہ کمیٹی کی جو بھی شکایتیں تنازعات لے کر آتے اپنے تدبر ذہانت اور خداداد صلاحیت اور حافظہ کی بنیاد پر قرآن و حدیث کی روشنی میں فیصلے کرتے تھے اور کوئی بھی ان کے فیصلوں میں انگلی نہیں اٹھاسکتا تھا ۔ مولانا مفتی ندیم الدین نے کہا کہ اب کریم نگر میں کوئی ہستی نہیں رہی ۔ انہوں نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور پسماندگان کیلئیبھی بارگاہ رب العزت میں دعا کی کہ انہیں صبر جمیل عطا کرے ۔