محبوب نگر ۔ 5 ۔ فبروری ( فیاکس ) ڈاکٹر بشیر احمد کوارڈنیٹر اسٹڈی سنٹر کی اطلاع کے بموجب مولانا آزاد قومی اردو یونیورسٹی کے امتحانات 6 فبروری سے شروع ہوں گے ۔ المدینہ کالج آف ایجوکیشن سے وابستہ تمام طلبہ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ نظام الاوقات اور ہال ٹکٹس تمام اہل طلبہ کو پوسٹ کے ذریعہ روانہ کئے گئے ہیں عدم وصولی کی صورت میں مثنیٰ ہال ٹکٹ کیلئے دفتر المدینہ کالج سے رجوع ہوں ۔ واضح رہے کہ صرف 7 فبروری کے دن کے امتحانات ملتوی ہیں جو 25 فبروری کو منعقد ہوں گے ۔ بقیہ تمام امتحانات 6 فبروری سے حسب نظام الاوقات منعقد ہوں گے 9603666708 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔