حیدرآباد 19 جنوری (پریس نوٹ ) جناب زین العابدین، کنوینر شیورام پلی کی اطلاع کے بموجب آندھرا پردیش کے سکریٹری سید شفیع اللہ قادری ایڈوکیٹ کی جانب سے یوم جمہوریہ کو پیش نظر مولانا آزاد کرکٹ ٹورنمنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ٹورنمنٹ 23-24 جنوری 2014 کو وجئے آنند کرکٹ گراونڈ،راجندر نگر میں منعقد ہوگا۔ اس ٹورنمنٹ کی تفصیلات یہ ہیکہ یہ ٹورنمنٹ جملہ 20 ٹیموں پر مشتمل ہوگا،10 ٹیم 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کیلئے اور 10 ٹیم 22-18سال کے نوجوانوں پر مشتمل ہوگی۔ زائد ٹیموں کی صورت میں قرعہ اندازی کے ذریعہ سے ٹیموں کا انتخابات کیا جائے گا،جیتنے والی پہلی ٹیم کیلئے،کرکٹ کٹ انعام اول کے طور پر دی جائے گی۔ رنر اپ ٹیموں اور اچھے performanceکرنے والے کھلاڑیوں کیلئے دلچسپ انعامات رکھے گئے ہیں۔رجسٹریشن مرحلے تقریبا مکمل ہوچکا ہے ۔دلچسپی رکھنے والی ٹیمیں فون نمبر 939 7041 859 پر ربط قائم کرسکتی ہیں۔