مولانا آزاد ایجوکیشن سوسائٹی محبوب نگر کے اجلاس کا انعقاد

محبوب نگر 24 جون (فیاکس) مولانا آزاد ایجوکیشن سوسائٹی محبوب نگر کا مشاورتی اجلاس 23 جون بعد مغرب بمقام کہکشاں اردو ہال منعقد ہوا جس کی صدارت جناب محمد حنیف صدر سوسائٹی نے کی۔ سوسائٹی کو فعال بنانے اور عظیم و مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کی شخصیت کو یاد رکھنے کیلئے عہدیداران سوسائٹی مسرز سید نصیر الدین سرپرست، ڈاکٹر شیخ سیادت علی اسوسی ایٹ پریسیڈنٹ، ظہیر ناصری نائب صدر حلیم بابر جنرل سکریٹری و صدر سوسائٹی کے مشورہ سے طئے کیا گیا کہ سوسائٹی آفس کو اردو میڈیم اسکول کیلئے حصول اراضی کیلئے ضلع کلکٹر سے نمائندگی کی جائے چنانچہ عنقریب ایک وفد ضلع کلکٹر سے نمائندگی کرے گا اس کے علاوہ سوسائٹی کے تحت ادبی سمینار جلسوں اور مشاعروں کے انعقاد کے سلسلہ میں غور و خوض کیا گیا۔ جناب محمد صادق اللہ مشیر ادبی امور بزم کہشاں و نورالحسنی نائب صدر بزم کہکشاں نے اپنے پیام میں کہا کہ اردو کے مسائل کو حل کرنے اور اس کی بقاء و فروغ کے سلسلہ میں وہ اپنی بھر پور تعاون پیش کریں گے۔ جناب حلیم بابر جنرل سکریٹری کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام کو پہنچا۔