مولانا آزاد اسکول و کالج دیگلور کے شاندار نتائج

طلبہ اور اولیائے طلبہ کو اساتذہ و اسکول انتظامیہ کی جانب سے مبارکباد
دیگلور /22 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا آزاد ہائی اسکول و جونیر کالج دیگلور میں دسویں جماعت کے نتائج میں طلبہ و طالبات نے امتیازی کامیاب حاصل کی، جس میں سیدہ آمنہ سید مبین نے انگلش میں 90 فیصد، جب کہ ایک اور طالب علم محمد تنویر احمد پاشاہ نے 89 فیصد حاصل کرکے دیگلور شہر کے مشہور ادارہ کا نام روشن کیا۔ اس کے علاوہ مدیحہ شیریں محمد فاضل 84 فیصد، سوگار مہوش فاطمہ عبد العلیم 75 فیصد، ادیبہ افشاں سید بشیر 76 فیصد، ریشماں شیخ اکبر 76 فیصد، سیما شہوانہ محمد عبد اللطیف خاں 75 فیصد، مسکان فاطمہ عبد الرزاق 85 فیصد، صبیحہ فاطمہ فہیم الدین 88 فیصد، نکہت نوری شیخ علی 74 فیصد، رابعہ شباہت محمد عابد حسین 80 فیصد کے علاوہ طہورہ نوشین شیخ کلیم نے امتیازی کامیابی حاصل کی۔ اس دوران اولیائے طلبہ میں خوشی و مسرت کا ماحول دیکھا گیا۔ جنرل دہم جماعت سے امتیازی کامیابی حاصل کرنے والی طالبہ شیخ روزمین شیخ نظیر نے 86 فیصد، زینت بیگم شیخ رفیق 84 فیصد اور سیدہ روزمین سید عثمان نے 80 فیصد سے کامیابی حاصل کی۔ قاضی سید انصار علی ارمان پرنسپل و جوائنٹ سکریٹری اور جناب شیخ محمد معتمد کے علاوہ سوپر وائزر شیخ رفیق احمد، ادارہ کے صدر کرن سیکھ، سدی مجیب دیشمکھ، سدی صابر نواب دیشمکھ اور ڈاکٹر زبیر احمد قمر نے طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔ سید فائق علی سماجی جہد کار اور سید محسن علی ایڈوکیٹ کے علاوہ عبد الرحیم، محمد عزیز الدین، محمد انور اسماعیل، جاوید احمد، عبد الواجد، محمد مجاہد اجمل، محمد مقبول احمد، اسعد اللہ ہاشمی، غوثیہ شبانہ معلم و معلمات نے سرپرست اور طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔