مولاناعبدالقوی کی رہائی کا مطالبہ

نظام آباد ۔/27مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جمعیتہ العلماء ضلع نظام آباد کے صدر حافظ لئیق خان کے ساتھ ایک وفد نے کلکٹر کو نمائندگی کرتے ہوئے بذریعہ کلکٹر صدر جمہوریہ ہند اور وزیر اعظم ہند کو ایک پیغام روانہ کیا جس میں مطالبہ کیا کہ مولانا عبدالقوی کو صاف و شفاف طور پر انکوائری کرتے ہوئے جلد سے جلد باعزت بری کیا جائے۔اس موقع پر مولانا عابد قاسمی، مولانا طلحہ قاسمی، مولانا ارشد متین، حافظ سراج الدین، حافظ عبدالحکیم، حافظ اشرف، حافظ امجدخان و دیگر علماء و حفاظ شریک تھے۔