مولاناآزاد یونیورسٹی کے امتحانات کیلئے 3 ڈسمبر تک ادخال فیس کی تاریخ

محبوب نگر 12 ڈسمبر (ذریعہ فیاکس) ڈاکٹر بشیر احمد کوآرڈی نیٹر المدینہ کالج آف ایجوکیشن اسٹڈی سنٹر محبوب نگر کے بموجب مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی پر فاصلاتی طرز تعلیم میں زیرتعلیم طلبہ و طالبات اپنا رجسٹریشن فارم برائے داخلہ بی اے، بی کام، بی ایس سی سال دوم و سوم اور ایم اے سال، دوم اسٹڈی سنٹر میں فیس بذریعہ چالان یا ڈی ڈی داخل کرنے کی قطعی و آخری تاریخ 30 ڈسمبر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے دفتر اسٹڈی سنٹر المدینہ کالج آف ایجوکیشن سالم نگر محبوب نگر یا فون نمبر 09603666708 پر ربط کریں۔