موفرح نے ڈوپنگ میں ملوث ہونے کی تردید کردی

لندن۔28 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی ایتھلیٹ موفرح نے ایک مرتبہ پھر ڈوپنگ میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔ امریکی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی ایک رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد ان کے کوچ البرٹو سلازار پر الزام عائد کیاگیا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے انہیں قوت بخش ادویات کا استعمال کرواتے تھے۔ اس معاملے پر مو فرح کا نام بھی لیاجارہا ہے۔اسٹار ایتھلیٹ نے اس ضمن میں کہا ہے کہ وہ مقابلوں میں  نہ دھوکہ دہی کے مرتکب ہوئے اور نہ ہی ممنوع ادویات کا استعمال کر کے قوانین کی کبھی خلاف ورزی کی۔

 

قذافی اسٹیڈیم میں رینجرز کے دستے
لاہور ۔28 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان سوپر لیگ کے فائنل کے حوالے سے سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے رینجرز کے دستے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ رینجرز کے دستوں نے قذافی سٹیڈیم ، پنجاب اسپورٹس بورڈ اور نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ کیا ۔ دستوں نے پنجاب اسپورٹس بورڈ میں قائم کئے جانے والے کنٹرول روم کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر حکام کو رینجرز اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی انتظامات پر تفصیلات فراہم کی گئی۔