حیدرآباد /30 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پنجہ گٹہ کے علاقہ میں ایک ریٹائرڈ انٹلی جنس بیورو کا ملازم جھلس کر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 4 سالہ ایس این مورتی جو ریٹائرڈ انٹلی جنس بیورو کا ملازم تھا ۔ سری نگر کالونی میں رہتا تھا ۔ وہ آج صبح اپنے مکان میں پانی گرم کرنے کی کوشش کے دوران مشتبہ طور پر جھلس کر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مورتی کے مکان میں اچانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ گیس سلینڈر سے گیس خارج ہونے کے سبب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا اور اس میں جھلس کر مورتی ہلاک ہوگیا ۔ پولیس پنجہ گٹہ مصروف تحقیقات ہے ۔