موضع گگل پلی میں مسجد احمد بن باعاصور کا افتتاحی جلسہ

ناگرکرنول /25 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب سید شکیل مالک رائل ٹینٹ ہاوز ناگرکرنول کے اطلاع کے بموجب شہر ناگرکرنول سے 10 کیلومیٹر کلواکرتی روڈ پر واقع موضع گگل پلی منڈل تاڈور میں 31 جنوری بروز اتوار صبح 10 بجے افتتاحی جلسہ مسجد احمد بن صالح باعاصور کا بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس جلسہ کو صدر جلسہ خطیب ذی اثر ، مفسر قرآن مولانا شاہ محمد عبدالجواد مظاہری نقشبندی القادری صدر المدرسین جامعہ اسلامیہ الکوثر محبوب نگر کے علاوہ بحیثیت مہمان خصوصی مولانا محمد عبدالوکیل حسامی خطیب مسجد معراج و ناظم دارالعلوم کلواکرتی ، مولانامفتی عبدالرحمن رشادی استاذ حدیث جامعہ اسلامیہ سراج اللبنات محبوب نگر ، خطیب بے مثالی مولانا مفتی محمد عبدالقیوم عتیق مظاہری ناظم تعلیمات جامعہ اسلامیہ الکوثر محبوب نگر مخاطب کریں گے ۔ بعد ازاں نماز ظہر کی ادائیگی کے ساتھ مسجد احمد بن صالح باعاصور کا افتتاح عمل میں آئے گا ۔ جناب سید شکیل نے عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے علمائے کرام کے خطابات سے مستفید ہونے کی خواہش کی ۔