موضع کویلی میں مسلم ووٹرس کو بادشاہ گر کا موقف

کوہیر /2 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل کے موضع کویلی میں ایم پی ٹی سی کی آزاد امیدوارہ محترمہ فہیمہ بیگم کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں ۔ موضع کویلی میں جملہ ووٹروں کی تعداد 2042 ہے جس میں مسلم اقلیتوں کی تعداد نصف حصہ سے زائد ہے ۔ یہاں پر مسلم ووٹ بادشاہ گر کا موقف رکھتے ہیں ۔ موضع کی ایم پی ٹی سی کی نشست بی سی خاتون کیلئے محفوظ ہے جہاں سے 6 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں 2 مسلم خاتون اور 4 غیر مسلم خاتون ، بتایا جاتا ہے کہ ٹی آر ایس کی امیدوارہ کو مقامی ٹی آر ایس پارٹی لیڈروں کی جانب سے بغیر علم و مشورے کے انتخابی میدان میں اتار دیا گیا جس کی وجہ سے موضع کویلی کے ٹی آر ایس کے کئی ایک اہم قائدین پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے آزاد امیدوارہ فہیمہ بیگم کو مدد کر رہے ہیں ۔ اس لئے ان کے موقف کو مستحکم بتایا جارہا ہے ۔ دیگر امیدواروں میں 3 امیدوار کو ایک ہی طبقہ دھنگروں سے ایک خاتون کو گوڑوں سے پارٹی امیدوار بنایا گیا ۔ اس کی وجہ سے ووٹوں کی تقسیم ہوسکتی ہے ۔ فہیمہ بیگم کو فائدہ ہوسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ کویلی ایم پی ٹی سی کی نشست سید منیرالدین اسٹیٹ جنرل سکریٹری کیلئے کامیابی ایک سوالیہ نشان ہے اور کوہیر ضلع پریشد رکن کیلئے ٹی آر ایس پارٹی امیدوارہ منیرالدین کی حقیقی بھاوج ہے اور سید معزالدین صدر ٹی ئر ایس کوہیر منڈل کی اہلیہ ہیں ۔ دونوں بھائی برادر کا تعلق موضع کویلی سے ہی ہے ۔