شنکر پلی ( چیوڑلہ ) ۔ 21 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شنکر پلی منڈل کے موضع پوداٹور میں سرپنچ بچیا نے بورویل کی تنصیب عمل میں لاتے ہوئے اس کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سرپنچ بچیا نے کہا کہ پینے کے پانی کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے ہرممکن کوشش کئے جانے کا تیقن دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں وہ متعلقہ حکام سے بات کرتے ہوئے زائد رقم منظور کروانے کی کوشش کریں گے تاکہ اس موضع میں عوام کو سنگین مسئلہ سے چھٹکارا حاصل ہوسکے اس موقع پر ڈپٹی سرپنچ نرسمہا ، مقامی قائدین موہن ریڈی ، وشنووردھن ریڈی کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔