مدہول /27 جنوری ( سیاست ڈسٹر کٹ نیو ز) تعلقہ مدہول کے موضع پسپور میں گا وں والوں کی جانب سے آٹو رکشا اور ٹو وہیلر گاڑیوں کونذرآتش کر نے کے بعد حالات کا فی کشیدہ ہو گئے جس کو دیکھتے ہوئے ایس پی ترون جو شی ضلع عادل آباد نے آج پسپور کا دورہ کر تے ہوئے حالات کا جائزہ لیا اور تمام تفصیلات سے آگاہی حا صل کی، موضع پسپور میں حالات کشیدہ لیکن آج پر امن ہے پولیس کی جا نب سے دفعہ 144 نا فذ کیا گیا اور پولیس فورس کو تعینات کیا گیا جس میں ڈی ایس پی 2 ، سی آئیز 4 ، سب انسپکٹرس 6 ، اسپیشل فورس 100 سے زائد جوانوں کو تعینات کیا گیا جو حالات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، گائوں والوںکی جا نب سے راجنا جو کہ پنکج پا ٹل پر چاقو سے حملہ کر نے کی وجہ سے پنکج ہلا ک ہو گیا تھا جس کی وجہ سے اس کے افراد خاندان کو پناہ دینے والے ساجد کے مکان پر حملہ بول دیا تھا اور اس کے آٹو رکشا ، ٹو وہیلر گاڑیوں کے علاوہ ان کے ساز و سامان کو نذر آتش کر دیا تھا اور پولیس پر بھی سخت برہمی کااظہار کیا، بے قابو عوام پولیس کے خلاف بھی سخت نعرہ بازی اور پولیس پر سنگباری بھی کی تھی آج موضع پسپور میں پولیس جوان گشت کر تے ہوئے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں پسپورگاوں میں اضطراب آمیز سکون ہے ۔