موضع جھاڑی جمال پور کے مسائل کی یکسوئی کا تیقن

بودھن ۔ 5 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی بودھن جناب شکیل عامر نے گزشتہ روز موضع جھاڑی جمال پور کا دورہ کیا وہاں منعقدہ ایک عوامی جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئہے کہا کہ گزشتہ کانگریس اور اس سے قبل تلگودیشم دور حکومت میں موضع جھاڑی جمال پور کو مکمل نظرانداز کیاگیا انہوں نے کہا سابقہ ریاستی وزیر مسٹر سدرشن ریڈی نے اپنے حلقہ اسمبلی بودھن میں شامل موضع جھاڑی جمال پور کی عوام کو بنیادی سہولتیں پہونچانے سے قاصر رہے ۔ جناب شکیل نے کہا کہ موضع جھاڑی تا ناگن پلی سڑک کی مرمت کی جائیگی اور ان مواضعات کے تحت موجودہ ایک ہزار ایکر زرعی اراضیات کو پانی سربراہ کرنے یہاں ندی پر واٹر لفٹ پمپ نصب کیا جائیگا ۔ جناب شکیل کے دورہ جھاڑی جمال پور کے موقع پر ٹی ڈی پی سرپنچ سبیتا ، سابق سرپنچ نانی بائی ، بالا سوامی سندر راجو وغیرہ نے ٹی آر ایس میں شامل ہوگئے جن کا مسٹر شکیل نے پارٹی کھنڈوا اُڑاکر خیرمقدم کیا ۔