موصل کے کئی علاقہ پر عراقی فورسیس کا قبضہ بحال

البوسیف۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عراقی فورسیس نے اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے علامتی طاقتور گڑھ پر اپنا کنٹرول دوبارہ بحال کرنے کیلئے تازہ کارروائی شروع کی ہے۔ وہ جہادی مورچوں کو پسپا کرنے کے بعد موصل ایرپورٹ پر فیصلہ کن حملہ کی تیاریوں میں مصروف ہوگئی ہے۔ اعلیٰ تربیت یافتہ فورسیس اتوار کو جنوبی موصل میں پیشقدمی کے بعد نئے مورچے سنبھال لئے ہیں۔ اس دوران کئی مواقعات سے سینکڑوں سویلینس دیگر مقامات کو فرار ہوگئے ہیں۔ وفاقی پولیس نے کہا کہ الیر موک میں بے گھر ہونے والے 480 افراد کو جنوب کے آزاد علاقوں کو منتقل کردیا گیا ہے۔ اس دوران عراقی فورسیس نے جنوبی موصل میں بغداد ہائی وے کے اصل تلاشی مرکز پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے۔