موصل کے آزاد کرائے گئے علاقوں میں بھی شہریوں کی تلاشی

موصل، 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عراقی فوج کا خصوصی دستہ اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے انتہاپسندوں سے آزاد کرائے گئے موصل کے علاقوں میں شہریوں کی باریکی سے چھان بین کررہا ہے اور یہ جاننے کی کوشش کررہا ہے کہ وہ کہیں خودکش حملہ آور تو نہیں ہے ۔اسلامک اسٹیٹ کے خودکش حملہ آوروں کے قبضے سے عراقی فوج کے ہاتھوں خالی کرائے گئے علاقوں میں بھی خطر ہ محسوس ہوریا ہے اس لئے نہ صرف عام لوگوں کے شناختی کارڈ دیکھے جارہے ہیں بلکہ ان سے اپنا ہاتھ اوپر اٹھانے کو کہا جارہا ہے اور پھر شرٹ اٹھارک ان کی تلاشی لی جاتی ہے ۔ فوج کو اس بات کا اندیشہ ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گرد کہیں شہریوں کے درمیان تو نہیں چھپے ہیں۔موصل کے خالی کرائے گئے ہر علاقے میں فوج اس طرح کی کارروائی کررہی ہے تاکہ ان علاقوں کو اسلامک اسٹیٹ کے انتہاپسندوں سے پوری طرح آزاد کرایا جاسکے ۔ اس کارروائی میں فوج کو کئی ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے ۔ٖفوج کے مطابق کچھ انتہاپسندوں نے اپنے چھپنے کے لئے سرنگیں بنالی ہیں او کچھ بے گھر ہوجانے والے لوگوں کے درمیان چھپے ہوئے ہیں۔ موصل کی آبادی دس لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے ۔عراق کے سیکورٹی افسروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے موصل کو خالی کرانے کی اپنی مہم کے تحت شہر کے بڑے حصے پر کنٹرول کرلیا ہے لیکن اسے چھپے ہوئے دہشت گردوں سے آزاد کرانے اور پوری طرح خالی کرانے میں کافی وقت لگ سکتا ہے ۔