موصل میں پھنسے39ہندوستانی کا پتہ چلانے کا حکومت نے کام شروع کردیا

نئی دہلی:حکومت ہند نے اعلان کیا ہے کے موصل کی آزادی دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی جنگ کے لئے کافی اہمیت کی حامل ہے۔ حکومت نے کہاکہ وہ مختلف ذرائع سے ان 39لوگوں کی تلاش کررہی ہے جوموصل میں مزدوری کاکام کرتے ہوئے لاپتہ ہوگئے ہیں۔نوبھارت ٹائمز کے مطابق دہشت گردوں نے سال2014میں ان مزدوروں کا اغوا ء کرلیاتھا اور اس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں ہے‘ مملکتی وزیربرائے خارجی امور وی کے سنگھ نے پیر کے روز ایربل پہنچے۔

بیرونی منسٹری کے ترجمان گوپال باگالے نے کہاکہ جیسے ہی عراقی وزیر اعظم نے موصل کی آزادی کا اعلان کیا اس کے فوری بعد حکومت ہند نے لاپتہ ہندوستانی کی تلاشی مہم کاکام شروع کردیا۔انہوں نے کہاکہ’’ عراق میں متعین ہمارے سفیر اور قونصل جنرل ایربل کو اس مسلسل اس بات کی ہدایت دی جارہی ہے کہ وہ جنگی خطوط پر لاپتہ ہندوستانی کا پتہ چلانے کاکام کریں‘‘۔ عراقی انتظامیہ نے بھی تلاشی مہم میں مکمل تعاون کا بھروسہ دلایا ہے‘ اسی دوران عراقی ایجیسنی کو بھی تلاشی میں تعاون کے لئے کہاگیا ہے۔

چیف منسٹر پنجاب امریندر سنگھ وزیر خارجہ سشما سوارج سے پیر کے روزخواہش ظاہر کی کہ وہ تلاشی مہم میں جٹ جائیں۔سشما سوراج نے بھی پنجا ب چیف منسٹر کو بھروسہ دلایا کہ وہ لاپتہ ہندوستانیوں کی تلاش کرلیں گے۔ ان میں زیادہ تر کا تعلق پنجاب سے ہے جوسال2014سے موصل میں محروس تھے۔