بغداد۔26 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق مغربی موصل میں فضائی حملوں کے دوران حالیہ دنوں میں شہریوں کی کثیر تعداد کی ہلاکت کی تحقیقات کرے گا ۔ عراقی عہدیداروں اور عینی شاہدین کے بموجب موصل کے علاقہ الجدیدا میں فضائی حملوں سے سینکڑوں افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے لیکن آزاد ذرائع سے ان اطلاعات کی توثیق نہیں ہوسکی ۔ وزارت دفاع نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ اکٹوبر سے موصل کو دولت اسلامیہ کے قبضہ سے آزاد کروانے کیلئے سرکاری فوج اس پر حملے کررہی ہے ۔ مغربی موصل ہنوز دولت اسلامیہ کے قبضہ میں ہے اور یہاں گنجان آبادی ہے ۔