موسی ندی سے نعش برآمد

حیدرآباد /3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) عنبرپیٹ پولیس نے موسی ندی کے علاقہ سے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو گذشتہ روز سے سمجھا جاتا ہے کہ لاپتہ ہوگیا تھا ۔ عنبرپیٹ پولیس نے اس دیاشنکر کی حیثیت سے اس نعش کی شناخت کرلی گئی ہے جو سکندرآباد کے علاقہ تکارام پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ عنبرپیٹ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گول ناکہ علاقہ موسی ندی سے پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی انجام دی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔