موسیٰ پراجکٹ کی سطح آب مکمل ، فاضل پانی کا اخراج

نلگنڈہ ۔ /3 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حیدرآباد اور اطراف و اکناف میں گزشتہ دن ہوئی بارش کی وجہ سے موسیٰ ندی کے بہاؤ میں تیزی ہوئی جس کی وجہ سے موسیٰ پراجکٹ کی سطح آب مکمل ہونے پر عہدیداروں نے 6 گیٹوں سے زائد از تین فٹ اونچا اٹھاکر پانی کو خارج کررہے ہیں ۔ موسیٰ پراجکٹ کی مکمل سطح آب 645 فٹ ہے اور اس میں پانی کا ذخیرہ 4.4 ٹی ایم سی کیا جاسکتا ہے ۔ تاہم پراجکٹ کو زائد 15 ہزار کیوزک پانی ان فلو ہے جس پر عہدیداروں نے پراجکٹ سے 6 کریسٹ گیٹوں سے 12 ہزار کیوزک پانی کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پراجکٹ میں 644.8 فٹ پانی اور 4.3 ٹی ایم سی سطح آب ہے ۔ پانی کے اخراج کا دلکش منظر دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد پراجکٹ پہونچ رہی ہے ۔

بی جے پی کی پدیاترا میں کشن ریڈی کی شرکت متوقع
یلاریڈی ۔ /3 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پوچارم پراجکٹ کی اونچائی بڑھانے کا ڈیمانڈ کرتے ہوئے اس ماہ آٹھ سے پوچارم علاقہ سے نکالی جارہی پدیاترا میں بی جے پی قائدین نے حیدرآباد میں بی جے پی ریاستی قائد و رکن اسمبلی کشن ریڈی کو شرکت کرنے کی خواہش کی ۔ پوچارم پراجکٹ کی اونچائی پانچ فیٹ اضافہ کرنے سے یلاریڈی اور ناگی ریڈی پیٹ منڈلوں کے تمام زراعت کی سیرابی کے ساتھ ساتھ دو مرتبہ کاشت کرنے کی سہولت فراہم ہوگی ۔ یلاریڈی قائدین نے کشن ریڈی کو پدیاترا میں شرکت کرتے ہوئے اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر بانالا لکشمی ریڈی ، سرپنچ دیویندر ، وینکٹ رام ریڈی ، لکشمی نارائینا ، بالراج ، مہیش اور دوسرے موجود تھے ۔