حیدرآباد /15 جون ( سیاست نیوز ) ملک پیٹ شنکر نگر کے ساکن 7 سالہ کمسن ترون جو موسی ندی میں بہہ گیا تھا آج اس کی نعش دستیاب ہوئی ۔ واضح رہے کہ کل ترون اپنے بھائی ورون کے ہمراہ کھیل رہا تھا کہ اچانک موسی ندی میں بہہ گیا تھا ۔ شدید بارش کے سبب ندی کے پانی میں تیزی ہونے کے باعث کل رات دیر گئے تک ترون کے نعش کا پتہ نہ چل سکا لیکن آج صبح گول ناکہ عنبرپیٹ برج کے قریب ترون کی نعش برآمد ہوئی ۔ چادرگھاٹ پولیس نے نعش کو باہر نکال کر دواخانہ عثمانیہ میں پوسٹ مارٹم کروایا اور بعد ازاں نعش کو والدین کے حوالے کردیا ۔