موسیٰ ندی سے نعش برآمد

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جولائی (سیاست نیوز) اپل پولیس نے موسی ندی سے ایک شخص کی نعش کو برآمد کر لیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ محمد شرف الدین جو پیشہ سے لیبر اپل میں رہتا تھا آج صبح پولیس نے اس شخص کی نعش کو برآمد کرلیا جو موسیٰ ندی میں پائی گئی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔