دبئی۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ابوظہبی کے انٹرنیشنل ایرپورٹ نے منصوبہ بنایا ہے کہ ہندوستان کو پروازوں میں 22% اضافہ کردیا جائے گا۔ ہندوستان کو مزید 49 پروازیں ہوں گی تاکہ تعطیلات کے دوران طلب کی تکمیل کی جاسکے۔ 1504 پروازیں ابوظہبی سے ہر ہفتہ روانہ ہوں گی۔ یہ گزشتہ سال کی بہ نسبت 22% اضافہ ہے۔ اتحاد ایرویز دبئی نے اپنی ہفتہ وار پروازوں میں 68 کا اضافہ کردیا ہے اور اب دُنیا کے مختلف ملکوں کو اس کی 963 پروازیں ہر ہفتہ روانہ ہوں گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے لئے پروازوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ پونے ، منگلور ، احمدآباد ، کوزی کوڈ، کوچی اور حیدرآباد کو پروازوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔