موسم گرما کے شروع ہوتے ہی بازار میں خواتین کاٹن اور چکن کے ملبوسات کی خریداری میں مصروف ہوجاتی ہیں ۔ ٹھنڈک کا احساس پیدا کرنے کیلئے نسبتاً ہلکے رنگوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔ ہلکے اور کھلتے ہوئے رنگ جہاں موسم گرما میں دیکھنے میں خوبصورت اور نمایاں نظر آتے ہیں وہیں آنکھوں کی ٹھنڈک کا باعث بھی بنتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ موسم گرما کے دوران ملبوسات کے ساتھ دیگر مختلف اور ہلکے رنگوں کے امتزاج سے تیار کردہ ملبوسات کی مانگ بڑھ جاتی ہے ۔ رواں برس بھی بازاروں میں مکمل سفید اور دیگر شوخ رنگوں کے ملبوسات ہاتھ اور مشینی کڑھائی سے سجی ہوئی قمیص شلواروں کی بھرمار مارکٹ میں دستیاب ہے یہی نہیں بلکہ سفید جوڑوں پر کہیں کہیں خالصتاً سفید کڑھائی بھی دکھائی دیتی ہے ۔ بعض اوقات سفید شلوار کے ساتھ رنگ دار قیمص یا رنگ دار شلوار کے ساتھ سفید قمیص ۔ سفید قمیص سے رنگ دار دھاگے کا کام بھی مختلف انداز میں کیا ہوا ملتا ہے جو طبیعت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کپڑوں پر بھی ستاروں کا دلکش کام اپنی بہار دکھاتا ہے ۔ اس طرح یہ انتہائی سادہ مگر با وقار بھی کیا جاتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بازاروں میں اس طرح کے ڈیزائنوں کی بھرمار دکھائی جاتی ہیں اور خواتین اپنی پسند کے کپڑوں کی خریداری میں مصروف نظر آتی ہیں ۔