موسم گرما میں قلت آب دور کرنے کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت

کریم نگر ۔ 23 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موسم گرما میں عوام کو پینے کے پانی کیلئے دشواری نہ ہواس تعلق سے فوری اقدامات کرنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے میونسپال کمشنرس کو ہدایت دی ۔ چہارشنبہ کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں تمام میونسپال کمشنرس و ضلعی عہدیداران کے ساتھ اربن ڈے ڈسٹرکٹ لیول میٹنگ منعقد کیا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ خاص کر کورٹلہ ، مٹ پلی ، جگتیال ، کریم نگر شہروں کو پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے سری رام ساگر سے پانی چھوڑا گیا ہے ، فی الوقت جگتیال تک بانی آچکا ہے جلد ہی ایل ایم ڈی میں پانی پہنچے گا ۔ ایل ایم ڈی میں پانی کی سطح میں بہت کمی واقع ہوئی ہے ، پانی پمپنگ کرنے کی ہدایت کی ، جنریٹرس کا بھی انتظام کر لینے کی ہدایت کی ۔ پانی کی قلت کے میونسپالیٹوں میں ٹرانسپورٹ کے ذریعہ پانی کی سربراہی کرنے کا مشورہ دیا ۔ موسم گرما میں پینے کے پانی کے مسائل کے تدارک کیلئے دو تین دن میں سرکاری فنڈس جاری کئے جائینگے ۔ میونسپالٹیوں میں نابارڈ کے فنڈس سے تعمیر کئے جانے والے آبی اسکیم کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ ضلع کے تمام مجلس بلدیہ ، میونسپالٹیوں میں ڈمپنگ یارڈس قائم کریں ۔ اس کیلئے اراضی کی نشاندہی کرنے متعلقہ تحصیلدار سے اڈوانس پوزیشن لینے کا حکم دیا ۔ ضلع کے تمام میونسپالٹیوں میں جائیداد ٹیکس ، پانی کا ٹیکس ، صد فیصد وصول کرنے کا حکم دیا تمام میونسپالٹیوں میں جائیداد ٹیکس و پانی کی ٹیکس کی وصولی تشفی بخش ہے ۔ رام گنڈم مجلس بلدیہ میں ٹیکس کی وصولی بہت کم ہے اسپیشل عہدیداران کو وصول کریں ۔ میونسپالٹیوں میں ذرائع آمدنی میں اضافہ کرنے بڑے بڑے ہورڈنگس ، بہتر لائٹنگ سے بہتر و مستقل طور پر شہروں کو خوبصورت بنانے کے انتظامات کریں ۔ سڑکوں کے بازوں میں ہورڈنگس نہ رکھیں ، ہر شہری علاقے میں عوام کو پُرسکون ماحول اور خوشگوار ماحول فراہم ہوسکے ۔ اس تعلق سے پارکس کا قیام کرنے کا مشورہ دیا ۔

اس کیلئے درکار اراضی کی نشاندہی کریں ۔ شہری عوام کے استعمال کیلئے اجتماعی بیت الخلاء سوربھ کامپلکس تعمیر کرنے کا مشورہ دیا ۔ میونسپالٹیوں میں ہونے والے کاموں یعنی پینے کے پانی ، موریوں ، سڑکوں کے کام کی ترقی کا کمشنرس ہر ہفتہ انجینئرس کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کریں۔ میونسپالٹیوں میں ہر گھر سے کچرہ کو اکھٹا کر کے ورمی کیمونسٹ تیار کرنے کمشنر کو ہدایت کی ، ہریتارہارم اسکیم کے تحت ہر گھر کو ایک پودہ تقسیم کر کے شجرکاری کو فروغ دیں ۔ اُسی طرح میونسپالٹیوں میں خالی جگہوںاور ڈیمنگ یارڈس میں ، قبرستانوں میں سرکاری عمارتوں میں بھی شجرکاری کریں۔ شہری علاقوں میں ایس سی / ایس ٹی / بی سی / کارپوریشنوں کے ذریعہ منظور ہوئے خود روزگار یونٹس کی گراؤنڈنگ کریں ۔ آنے والے موسم برسات میں ڈینگو ، ملیریا ، زہریلی بخار ، ہیضہ جیسے متعدی امراض کی روک تھام کیلئے قبل ازیں وقت انتظامات کرنے کمشنرس کو ہدایت کی ۔ گندی موریوں میں مٹی کی نکاسی کے کاموں کو موسم گرما میں مکمل کرنے کا حکم دیا ۔ تمام کمشنرس ہر روز صبح وارڈس میں دورہ کر کے صفائی کے کاموں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ۔ اس اجلاس میں مجلس بلدیہ جوائنٹ ڈائرکٹر سرینواس ریڈی ، ٹاون پلاننگ ریجنل ڈائرکٹر چندریکا ، کریم نگر مجلس بلدیہ کمشنر رمناچاری ، محکمہ پبلک ہیلت کے ای ای بھدریا ، ایس سی ٹرانسکو نارائنا ، ڈی آر ڈی اے پراجکٹ ڈائرکٹر ارونا شری ، پی ڈی وجئے لکشمی ، ایس سی کارپوریشن ، ای ڈی ستیانارائنا شرما ، ایل ڈی ایم چودھری ، اسٹیپ کار سی ای او محمد علی ، میونسپال کمشنرس و دیگر نے شرکت کی ۔