موسم گرما جاری ہے۔ اس موسم میں گرمی اوردھوپ کی شدت کی وجہ سے رنگت سانولی ہو جاتی ہے اور ظاہر ہے کہ آپ کو موسمی اثرات سے جلد کو محفوظ رکھنے کیلئے کچھ خاص اقدامات کرنے ہوں گے اور اس کی دیکھ بھال کو یقینی بنانا ہوگا ۔ ذیل میں اس حوالے سے کچھ کارآمد باتیں پیش ہیں :
جسم کو نمی پہنچائیں :سمرلوشن یعنی گرمیوںکا لوشن استعمال کریں ۔ وقت آگیا ہے کہ سردیوں میں آپ جو پروڈکٹس استعمال کرتی رہی ہیں ان کو بیک کر کے ایک طرف رکھ دیں اور موسم گرما کی مناسبت سے پروڈکٹس کا استعمال کریں ۔ ایسے پروڈکٹ استعمال کریں جو آپ کو جلد میں اچھی طرح جذب ہوجائے۔
کھلی کھلی رنگت:گرمیوں میں آپ اپنی رنگت کوکئی طرح کے شیڈز سے سنوار سکتی ہیں ۔ آپ کے پاس آپشن کی کمی نہیں ہے ۔ یاد رہے کہ ان میں سانولا پن شامل نہیں ہے ۔ سانولا پن کامطلب ہے کہ دھوپ سے متاثرہ جلد ۔ جبکہ آپ کو اس سے ہٹ کر کوئی شیڈ دیکھنا ہے ۔ آپ سادہ موئسچرائزر کی جگہ رنگین موئسچر ائزر بھی استعمال کرسکتی ہیں ۔ ویک اینڈ پر بلیچنگ کے بعد اپنا من پسند شیڈ لگا سکتی ہیں ۔ آپ چاہیں تو وقفہ وقفہ سے موئسچرائزر کے شیڈ کو بدل سکتی ہیں بس خیال رہے کہ شیڈ گہرا نہ ہو ۔