موسم کی خرابی کے سبب پرینکا کا ہماچل پردیش کا دورہ ملتوی

شملہ ۔ 14 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی سہ شنبہ کو ہماچل پردیش کا مجوزہ دورہ خراب موسم کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ۔ کانگریس کے ایک ریاستی رہنما نے بتایا کہ پرینکا منڈی کے کانگریس امیدوار اشرے شرما کی تائید میں ایک جلسہ کو سندر نگر میں منگل کے دن خطاب کرنے والی تھیں ۔ اشرے بی جے پی کے رکن پارلیمان رام سواروپ شرما کے مقابلے میں کھڑے ہیں ۔رام سواروپ شرما مرکزی وزیر سکھ رام کے پوتے ہیں ۔