بدلتے ہوئے موسم کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں ۔ صحت کی حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ ہم ان تقاضوں کو سمجھیں اور اس پر عمل کریں۔ بدلتے ہوئے موسم میں صحت کی طرف سے ہماری غفلت ہمیں بہت سے مسائل کا شکار کرسکتی ہے۔ ضروری ہے کہ ہم بدلتے ہوئے موسم کا مقابلہ عقلمندی ، ہوشیاری اور دانائی سے کریں ، ماحول یا فیشن کا شکار نہ ہوں۔ یوں تو ہر وقت زندگی کے ہر معاملہ میں ہمیں صحت کے اُصولوں کو پیش نظر رکھنا ہی چاہئے ۔ کیا کھانا ہے ، کتنا کھانا ہے ، کیا پہننا ہے ، کب سونا ہے ، کب اُٹھنا ہے جیسے معاملات و ضروریات پر ہماری نظر رہنا چاہئے اور اس کے فیصلے اور عمل صحت کے اُصولوں کے مطابق ہونا چاہئیں۔ دانائی اور عقلمندی یہی ہے کہ ہم جس وقت جس ماحول میں سانس لے رہے ہوں ہمیں اُسی کے مطابق اپنی غذا ، اپنی پوشاک اور اپنی عادات اختیار کرنا چاہئے ۔