میدک کے ہیلت آفیسر کا دورہ اور طبی عملہ کو متحرک رہنے کی ہدایت
میدک ۔ یکم ؍ جولائی ( (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ضلع ہیلت آفیسر ڈاکٹر وینکییشورلو نے میدک کے الہ درگ ریلگور منڈل کے پرائمیری ہیلت سنٹر کا اچانک معائنہ کیا ۔ الہ درگ پر انہوں نے کہا کہ موسم تبدیل ہوگیا ۔ موسمی بیماریوں سے ہوشیار رہنا چاہئے ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ احتیاط برتیں خاص کرکمسن بچوں کو پاک و صاف رکھیں ۔ اس طرح انہوں نے پرائمری ہیلت مراکز کے طبی عملہ کو محترک رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ مقامی عوام کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے انہیں کونسلنگ کریں ۔ انہوں نے طبی عملہ سے کہا کہ دیہاتوں میں نظام صفائی پر بھی نظر رکھیں اگر کہیں ابتری ہو تو متعلقہ محکمہ جات کو آگاہ کریں ۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ضلع کے پرائمری ہیلت مراکز ‘ گڈی پداپور ‘ ویلدری ‘ شیوم پیٹ ‘ شنکرم پیٹ اے ‘ شنکرم پیٹا آر ‘ یو ڈی پلی پر ڈاکٹرس کی جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ ان جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلی عہدیداروں کو مطلع کیا گیا ۔ عنقریب ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے ۔ ڈاکٹر وینکٹیشورلو نے کہا کہ ایم ایل اے جوگی پیٹ مسٹر بابو موہن نے ریگوڑ پرائمری ہیلت سنٹر کے ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی ہے ۔ جس کی تحقیقات جاری ہیں ۔ ڈاکٹر پر اپنی خدمات سے غفلت پرتنے کی شکایت ہے ۔