موسمی امراض سے چوکس رہنے کا مشورہ۔طبی عملے کے ساتھ اجلاس

یلاریڈی ۔ /22جولائی ، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) برسات میں موسمی امراض سے آنے والی بیماریوں سے چوکس رہنے ضلع ملیریا عہدیدار ڈاکٹر لکشمیا نے طبی عملہ کو مشورہ دیا۔ یلاریڈی سرکاری دواخانہ پر انہوں نے دونوں منڈلوں کے عملے کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ موسم بارش کے پیش نظر ملیریا ، ڈینگو، چکون گنیا، مختلف بیماریوں کا خدشہ ہوتا ہے۔ ان امراض سے عوام کو چوکس رہنے کیلئے شعور بیدار کرنے کی کوشش کا مشورہ دیا۔ ضلع بھر میں 22ملیریا، 15ڈینگو کے امراض سامنے آئے ہیں۔ اس موقع پر متمال، ناگی ریڈی پیٹ، پرائمری ہیلت سنٹرس کے ڈاکٹرس میں دیویا، انیتا، سی ایچ او مسٹر اننت راؤ، ڈی پی ایم او آگسٹن،  ایچ ای او مسٹر چاری، سپروائزر سدھاکر، مدھوسدن ،  وینکٹ نارائنا، ہیلت اسسٹنٹ مرلی اور عملہ موجود تھا۔