۔50 سے زائد خاندانوں کی منتقلی ، متاثرین میں بریڈ اور پھلوں کی تقسیم
بھینسہ /17 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ ڈیویژن اور پڑوسی ریاست مہاراشٹرا میں مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے بھینسہ ڈیویژن کے پلسیکر رنگاراؤ پراجکٹ کی سطح آب میں زبردست اضافہ ہونے کی وجہ سے پلسیکر رنگاراؤ پراجکٹ کا پانی بھینسہ منڈل کے موضع گنڈے گاؤں میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے موضع گنڈے گاؤں کی عوام کافی مسائل کا شکار ہوگئی جس کی اطلاع پاکر محکمہ مال کے عہدیداران آر ڈی او ای راجو تحصیلدار سبھاش چندر و دیگر عملہ کے علاوہ محکمہ پولیس کے عہدیداران رورل سرکل انسپکٹر پراوین کمار اور سب انسپکٹر پونم چندر پولیس جمعیت کے ہمراہ موضع گنڈے گاؤں پہونچ گئے اور موضع کی عوام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے راحت کاری کے اقدامات میں مصروف ہوگئے ۔ بعد ازاں رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے ٹی ایم سی کارکنان کے ہمراہ متاثرہ موضع گنڈے گاؤں کا دورہ کیا اور عوام سے تمام حالات کا جائزہ لیتے ہوئے شام کے اوقات میں متاثرہ موضع گنڈے گاؤں کے تقریباً 50 سے زائد خاندانوں کو بھینسہ شہر کے اے پی نگر کالونی میں واقع ایس سی ہاسٹل میں منتقل کیا گیا اور محکمہ مال کی جانب سے ضروریہ اشیاء فراہم کی جارہی ہے ۔ جبکہ آج دوپہر بعد نماز جمعہ صفا بیت المال شاخ بھینسہ کے ذمہ داران جن میں حافظ منیر ا لدین ، محمد اطہر الدین ، عبدالخالد ( ٹیلر ) محمد عرفان ) ، عبدالباقی کے علاوہ مولانا عبدالقیوم قاسمی مولانا یونس قاسمی ، حافظ نصیرالدین و دیگر نے بھینسہ ایس سی ہاسٹل میں قیام پذیر متاثرہ موضع گنڈے گاؤں کی عوام سے ملاقات کرتے ہوئے حالات زار پر اظہار افسوس کیا اور خیر خیریت دریات کی بعد ازاں صفاء بیت المال کی جانب سے متاثرہ قیام پذیر عوام میں پھلوں ، بریڈ اور بسکٹ کی تقسیم عمل میں لائی اور عوام کو حوصلہ فراہم کیا ۔