موزوں لڑکی ملنے پر شادی کروںگا:راہول گاندھی

نئی دہلی ۔ /16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نائب صدر راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ موزوں لڑکی ملنے پر وہ شادی کرلیں گے ۔ انہوں نے آج ایک انٹرویو میں بتایا کہ فی الحال ان کی توجہ لوک سبھا انتخابات پر ہے ۔ مصروفیت کی وجہ سے وہ اپنی نجی زندگی پر زیادہ توجہ نہیں دے پارہے ہیں ۔ 43 سالہ راہول گاندھی نے کہا کہ جب کبھی انہیں موزوں لڑکی مل جائے گی تو وہ شادی کرلیں گے ۔ راہول گاندھی نے بتایا کہ مطالعہ کا انہیں بے حد شوخ ہے اور وہ تاریخ ‘ جغرافیہ ‘ سیاسی امور کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ ‘ افغانستان ‘ پاکستان اور چین کے بارے میں معلومات سے دلچسپی رکھتے ہیں ۔