موزمبیق میں شدید بارش اور سیلاب سے 66 افراد ہلاک

ماپوٹو۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شدید بارش نے وسطی اور شمالی موزمبیق کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے ملک میں ایک بحران پیدا ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کم و بیش 66 افراد ہلاک اور 141,000 افراد شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت نے اس موقع پر ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے اور دیگر ممالک سے مالی امداد طلب کی ہے۔ موسلا دھار بارش اور استوائی طوفان اڈائی تیزی سے پیشرفت کررہا ہے جو جمعرات یا جمعہ تک یہاں پہنچ جائے گا۔ کابینی ترجمان انا کو مانا نے یہ بات بتائی۔ وزراء کی کونسل سے ملاقات کے بعد انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کی۔ موزمبیق کو افریقہ کے چند غریب ترین ممالک میں شمار کیا جاتا ہے جس میں اب تک ہزاروں مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں، جن میں ہاسپٹلس اور اسکولس بھی شامل ہیں جبکہ 168,000 ہیکٹرس پر محیط کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں جو افراد سیلاب سے متاثرہ علاقہ اور ایسے علاقہ جو سیلاب سے متاثر ہوسکتے ہیں، ان کے لازمی تخلیہ کا حکومت نے حکم دیا ہے۔ بے گھر ہوئے افراد کو شیلٹر فراہم کرنے 16 شیلٹر ہومز قائم کئے گئے ہیں۔