ویلنگٹن۔19فبروری(سیاست ڈاٹ کام )ورلڈ کپ میں کل یہاں میزبان نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ایک اہم مقابلہ کھیلا جارہا ہے اور اس مقابلے میں انگلش ٹیم کو کامیابی حاصل کرنا اشد ضروری ہے کیونکہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے مقابلے میں اسے شکست برداشت کرنی پڑی تھی نیز انگلش ٹیم کے لئے اپنے کپتا ایان مورگن کا ناقص فام تشویش کا باعث ہے تاہم 28 سالہ انگلش کپتان نے اپنی بیٹنگ تکنیک میں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مورگن نے کہا ہے کہ وہ اپنی حالیہ خراب فارم کے بارے میں کچھ واضح کرنے سے قاصر ہیں۔ مورگن آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں بغیر کوئی رن اسکور کئے آؤٹ ہو گئے تھے۔جبکہ گذشتہ پانچ اننگز کے دوران مورگن اب تک چار مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ مورگن کے مطابق وہ یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کیونکہ وہ اسی تکنیک سے بیٹنگ کر رہے ہیں جیسا پہلے کرتے تھے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہاہے کہ انھوں نے اپنی بیٹنگ کا تجزیہ کیا ہے اور انھیں اپنی بیٹنگ میں کسی قسم کے نقص کی خامی نظر نہیں آئی۔ مورگن کو امید ہے کہ وہ جمعہ کو ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں فارم میں آ جائیں گے۔