مورگن ورلڈ کپ 2019 تک کپتانی کے خواہاں

سینٹ کٹس۔25 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کرکٹ ونڈے ٹیم کے کپتان ایان مورگن نے مزید چند سال تک ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے کا اشارہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹسٹ کرکٹ ان میں باقی نہیں رہی اور وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرز کی کرکٹ  میں دوبارہ کبھی حصہ نہیں لیں گے تاہم 2019  کے ورلڈ کپ تک ونڈے ٹیم کی قیادت جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔
مورکل کی ٹسٹ ٹیم میں واپسی
جوہانسبرگ ۔25 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) دورہ نیوزی لینڈ کیلئے کمر کی تکلیف سے صحت یاب ہونے پر فاسٹ بولر مورنی مورکل کو جنوبی افریقی ٹسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیاگیا۔ کرس مورس اور ہینرچ کلاسین پر بھی قسمت مہربان رہی جبکہ ٹخنے کی چوٹ سے صحت یابی پر ورنن فیلنڈر کو دوبارہ صلاحیت کے اظہار کا موقع دیاگیا ہے۔