مورتی کے سرقہ کے خلاف بھوک ہڑتال

تانڈور۔/18مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بوتماں مندر میں مورتی کے سرقہ کے بعد تانڈور میں اکثریتی طبقہ میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ پولیس کی ناکامی پر زنجیری بھوک ہڑتال مندر کے احاطہ میں شروع کردی گئی ہے تاہم پولیس نے جلوس کی اجازت نہیں دی ۔

تانڈور میں انفارمیشن گائیڈنس سنٹر کا افتتاح
تانڈور۔/18مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) تانڈور میں انفارمیشن گائیڈنس سنٹر کا بہ دست جناب خورشید حسین صدر مسلم ویلفیر اسوسی ایشن تانڈور افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر اسٹیشن بازار میں واقع صمد فنکشن ہال میں جلسہ عام منعقد ہوا۔ جناب عبدالجبار صدیقی سکریٹری ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن تلنگانہ اور جناب فضل الرحمن کوآرڈینیٹر انفارمیشن گائیڈنس حیدرآباد نے اپنی تقریر میں ریاستی حکومت کی فلاحی اسکیمات پر روشنی ڈالی۔ جناب سید کمال اطہر، جناب محمد خواجہ ناظم جماعت اسلامی ضلع رنگاریڈی نے بھی مخاطب کیا۔مقررین نے مقامی اقلیتی نوجوانوں سے کہا کہ وہ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ تمام سرکاری اسکیمات کا مطالعہ کریں اور ان سے بھرپور استفادہ کرنے کی صلاح دی۔