نئی دہلی 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) نریندر مودی کی جانب سے اپنی پارٹی عاملہ اجلاس میں چائے فروش ریمارکس پر تبصرہ کے فوری بعد کانگریس اور جے ڈی یو نے آج ایک آواز میں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ جو شخص ’’ زہریلی چائے ‘‘ فروخت کرتا ہے اسے وزیر اعظم نہیں بننا چاہئے ۔ جے ڈی یو لیڈر کے سی تیارگی نے کہا کہ زہریلی چائے فروخت کرنیو الے شخص کو ملک کا وزیر اعظم نہیں بننا چاہئے اور مودی نے گجرات کے ذریعہ ایسی چائے فروخت کی ہے ۔
مرکزی وزیر مسٹر منیش تیواری نے مودی کے خطاب کے بعد اپنے رد عمل میں کہا کہ بی جے پی صرف وزارت عظمی امیدوار دیتی ہے جبکہ کانگریس نے ملک کو طاقتور وزیر اعظم دئے ہیں۔ تیواری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کاہ کہ بی جے پی صرف امیدوار دیتی ہے جبکہ کانگریس نے ملک کو وزیر اعظم دئے ہیں۔ گذشتہ دو انتخابات میں بی جے پی سیصرف امیدوار سامنے آئے ہیں اور وزیر اعظم ‘ کانگریس اور یو پی اے نے ہی دئے ہیں۔ مسٹر تیواری نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آئندہ انتخابات میں بھی عوام کی تائید سے کانگریس ہی ملک کو ایک طاقتور وزیر اعظم فراہم کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی چائے فروخت وزیر اعظم بن سکتا ہے لیکن جو شخص زہریلی چائے فروخت کرتا ہے اسے وزیر اعظم نہیں بننا چاہئے ۔
متھن چکرورتی اور احمد حسن ترنمول کے راجیہ سبھا امیدوار ہونگے
کولکتہ 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ترنمول کانگریس نے آج اعلان کیا کہ پینٹر جوگین چودھری اور اداکار متھن چکرورتی کے علاوہ دیگر دو امیدواروں کو راجیہ سبھا انتخابات کیلئے نامزد کیا جائیگا ۔ مغربی بنگال میں ماہ اپریل میں راجیہ سبھا کی پانچ نشستیں خالی ہونے والی ہیں جس کیلئے 7 فبروری کو انتخابات ہونگے ۔ ترنمول کے جنرل سکریٹری مک رائے نے کہا کہ آج پارٹی کی الیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ ہم چار امیدوار نامزد کرینگے جن میں متھن چکرورتی اور جوگین چودھری شامل ہیں۔ تیسرے امیدوار کے ڈی سنگھ ہیں ۔ چوتھے امیدوار احمد حسن ہونگے جو روزنامہ کالوم کے ایڈیٹر ہیں۔ پارٹی نے متھن کو امیدوار بنانے کا کل ہی اشارہ دیدیا تھا ۔