کولکاتا ، 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) نے آج تمام سکیولر اور جمہوری قوتوں پر زور دیا کہ 2019ء کے لوک سبھا الیکشن میں نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کو بے دخل کریں۔ سی پی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے آج یہاں کہا : ’’مغربی بنگال میں مودی ہٹاؤ، دیش بچاؤ اور ٹی ایم سی ہٹاؤ، بنگال بچاؤ بدستور ہمارا موقف رہے گا۔‘‘ یچوری نے پریس میٹ کو بتایا کہ جب چناؤ قریب آئیں گے تب مناسب حکمت عملی اختیار کریں گے تاکہ مخالف بی جے پی ووٹوں کو جمع کیا جاسکے۔