وارناسی 13 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندرمودی امکان ہے کہ اپنی 68 ویں سالگرہ اپنے حلقہ پارلیمنٹ وارناسی میں منائیں گے جہاں وہ کچھ وقت اسکولی بچوں کے ساتھ گذاریں گے اور ان کی زندگی پر بنائی گئی ایک فلم کا نظارہ کرینگے ۔ ایک ضلع عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ مودی 17 ستمبر کو وارناسی کا ایک روزہ دورہ کرسکتے ہیں ۔ وہ مشہور کاشی وشواناتھ مندر میں پوجا کریں گے اور وارناسی میں ایک جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے ۔ وہ ان کی زندگی پر بنائی گئی 38 منٹ کی ایک فلم کا نظارہ بھی کرینگے اور کچھ اسکولی بچوں کے ساتھ کچھ وقت گذاریں گے ۔
اس موقع پر ٹاون میں مختلف پروگرامس منعقد کرنے کا منصوبہ ہے اور وہاں کچھ صفائی پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے ۔